کوئٹہ: نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہاہے کہ صوبے میں بلوچ قوم کی نسل کشی جاری ہے دنیا نے مظالم پراپنا چہراہ پھیر لیا ہے بلوچ قوم کسی سے ہمدردی کی توقع نہ رکھے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے ویب سایٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کیا۔نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ دنیا نے بلوچ قوم کی جاری نسل کشی اور نسلی صفائی کے حوالے سے مظالم پراپنا چہرہ پھیر لیا ہے اور آج ہمارا کوئی دوست نہیں ہیں جو تسلی دینے کے لیے چند الفاظ بھی کہے ۔ لہٰذا پیارے بلوچ بزرگ ، بھائی اور بہنیں کسی سے ہمدردی کی توقع نہ رکھیں۔