|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2021

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ جب تک پارٹی صدر ہوں، کوئی اور پارٹی کا قائم مقام صدر نہیں بن سکتا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں درخواست جمع کرائی ہے جبکہ اپنی سوچ اور خواہش کو ٹوئٹر پر شیئر کیا۔

 بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لوگ آئے تھے اور کہا کہ آپ کوئی ایسا فیصلہ نہ کریں کیوں کہ آپ کا استعفیٰ نہیں بنتا ۔

جام کمال نے کہا کہ مجھے حیرت اس بات کی ہے کہ کوئی آفیشل اقدام نہیں ہوا، اس کے برعکس پارٹی کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا، بلوچستان عوامی پارٹی میں قائم مقام صدر کی کوئی گنجائش نہیں، اس بارے میں فیصلے کے لیے ہماری ایگزیکٹو کمیٹی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائم مقام صدر بنانے کے لیے کونسل کا اجلاس بلانا پڑتا ہے جو کسی پارٹی عہدے پر نامزدگی کرتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی بات کیتھران صاحب یا ان کے بیٹےسےپوچھ لی جائے،ہماری پوزیشن مضبوط ہے۔