|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2021

سعودی عرب  میں میدان عرفات گزشتہ روز  دنیا کا گرم ترین مقام بن گیا ۔ جہاں گزشتہ روز  درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سعودی عرب کے ماہر موسمیات ڈاکٹر عبداللہ المسند نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز مکہ معظمہ میں گرم ترین دن گزرا۔

دن کے وقت سورج کی تپش عروج پر رہی جب کہ رات کا موسم معتدل رہا۔ شمالی اور جنوب مغربی علاقوں میں رات ٹھنڈی ہوگئی۔عرب میڈیا العریبیہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب دُنیا کے گرم ترین علاقوں میں شامل رہا جب کہ مکہ معظمہ اور عرفات کا درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ میدان عرفات میں حج کا رکن ادا کی جا تاہے۔ عرفات مقامات مقدسہ میں وہ واحد مقام ہے جو حدود حرم سے باہر واقع ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے اطراف میں میدان عرفات کمان کی شکل میں ہے۔

میدان عرفات مکہ اور طائف کو ملانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔ یہ مقام مکہ مکرمہ سے 22 کلو میٹر، منیٰ سے 10 اور مزدلفہ سے 6 کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔