|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2021

اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کی خبریں درست نہیں ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خزانہ اور ان کی ٹیم آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے واشنگٹن میں موجود ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ بلاتعطل مذاکرات کا آغاز دوبارہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا آغاز پیر سے ہو گا تاہم مذاکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نیویارک میں میٹنگز میں مصروف ہیں۔