|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2021

 کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے امریکی حکام کی جانب سے معافی مانگے جانےکا دعویٰ کیا ہے۔

فرانس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ  وہ جب امریکا جاتے ہیں تو ان کے پیچھے سبز ہلالی پرچم کی طاقت ہوتی ہے۔ 

شہریار آفریدی نے بتایا کہ جب وہ امریکا پہنچے تو افغانستان جانے پر ان کو  الگ کمرے میں لے جا کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی، لیکن پاکستان کے وفاقی وزیرکا پتہ چلنے پر وہ پروٹوکول دینےکو تیار  ہوگئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ائیرپورٹ پر سوالات کرنے کے بعد امریکی حکام نےکہاکہ  آپ نے وزیر ہونےکا پہلے کیوں نہیں بتایا، انہوں نے پروٹوکول کی پیش کش بھی کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فیک نیوز بناتا ہے اور  ہمارے اپنے بھی ساتھ مل جاتے ہیں، ہمارا لیڈر پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتا، اسے عوام کی تکلیف کا احساس ہے، حلال کا لقمہ کھانے والے پر دنیا فخر کرتی ہے ۔