|

وقتِ اشاعت :   October 17 – 2021

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف  نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد حکومت قیمتوں میں اضافہ واپس  لینے کا مطالبہ کر دیا۔شہبازشریف نے  حکومت پر تنقید کرتے ہوئےایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پہلے مان لیں پھر بھی مذاکرات ناکام ہوگئے۔یہ ہے حکومت کی حکمت عملی؟انہوں نے  کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی اندھی تابعداری کر کے عوام کو مہنگائی سے لہولہان کردیا گیا۔حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا اور آئی ایم ایف کو بھی چکر دیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر خزانہ کو سینیٹر بنوانے میں عمران نیازی نے دلچسپی لی۔ شوکت ترین نے بھی اتنی ہی دلچسپی سے مذاکرات کئے۔

ان  کا کہنا  ہے کہ 3سال سے عوام کا معاشی قتل جاری ہے۔ بجلی گیس پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کے بعد بھی  آئی ایم ایف سے مذاکرات کیوں ہوئے؟ قوم کو بتایا جائے۔

ن لیگ نے آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا تو عمران نیازی نے اس پر تنقید کی۔ عمران نیازی ‘آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، خود کشی کر لوں گا’ کے نعرہ لگاتے تھے