|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ملکی داخلی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ادارے کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔