|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندۂ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اتباع مصطفی ﷺ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں عشرہ شانِ رحمت للعالمین ﷺ پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سیرت اتھارٹی قائم کرنے کا مقصد سیرت طیبہ کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو سیرت رحمت للعالمین ﷺ سے روشناس کروانا ہے۔