|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

پاکستان میں امریکی ناظم الامور اینجیلا ایگلر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعاون ، افغانستان کی صورت حال اور موجودہ سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نےکہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچاؤ کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا، مستحکم تعلقات اور روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے۔