|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے  سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا،سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سیف اللہ شہید ہوگیا، 25 سال کے شہید سپاہی سیف اللہ کا تعلق کرک سے ہے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔