|

وقتِ اشاعت :   October 18 – 2021

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے، مینڈکوں کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ عمران خان پانچ سال پورے کریں  گے۔اسلام آباد  میں میڈیا  سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ  رشید احمد نے کہاکہ بنک ڈکیت بھی وکٹری کانشان بنا کر جیلوں  سے باہر آتے ہیں۔

مانتا ہوں کہ مہنگائی ہے مگر  اس کی بھی وجوہات ہیں،وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان کے لیے 31 دسمبر تک ویزا  فیس معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی  سزا میں تین ماہ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔