|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2021

دمشق: شام میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی پر دو بم دھماکے کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ شام کے دارالحکومت میں حافظ الاسد پل پر اس وقت اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جب وہاں سے فوجیوں کی بس گزر رہی تھی۔

دھماکا اتنا زوردار تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے اور بس میں موجود 14 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 3 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی گزرنے کی جگہ پر تین بم نصب کیے گئے تھے جن میں سے ایک کو دھماکے کے بعد پہنچنے والی بم ڈسپوزل ٹیم نے ناکارہ بنادیا۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ شام میں اتحادی افواج نے داعش کو حلب تک محدود کردیا ہے اور ملک کے اکثر علاقے میں اپنی عمل داری قائم کردی ہے۔