|

وقتِ اشاعت :   October 20 – 2021

موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات مرتب ہونا شروع ہو چکے ہیں، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ افریقہ کے مشرقی گلیشیئرز 2 دہائیوں میں غائب ہوجائیں گے۔ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی حالیہ رپورٹ میں براعظم کی طرف بڑھتی آفات کی خوفناک منظر کشی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2040 کی دہائی تک افریقہ کے تینوں ٹراپیکل برف کے میدان، تنزانیہ کا کلیمنجارو، کینیا کا ماؤنٹ کینیا اور یوگنڈا کا روینزوریس براعظم کی گرمی کی وجہ سے عالمی اوسط سے زیادہ تیزی سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

کلمانجارو کا سب سے بڑا گلیشیر کلیمنجارو 2014 اور 2020 کے درمیان 70 فیصد سکڑ گیا اور روینزوریس پہاڑوں کے گلیشیئرز اس کے بڑے پیمانے کا 90 فیصد کھو چکے ہیں۔