|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فرانسیسی  سفیرکو ملک سے نکالنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے یورپی یونین سے تعلقات ختم ہوجائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا  تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی سب معاملات پرنظر ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے، گزشتہ روز کے احتجاج کو سب نے دیکھ لیا۔ اپوزیشن کے احتجاج سے کچھ نہیں ہوتا سوائے شہریوں کو پریشان کرنے کے۔

اپوزیشن  کاحتجاج اور دھرنا  جمہوریت کوثابت کرتا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو قابوکریں گے۔

وزیر داخلہ نےاسلام آباد میں پولیس کی پاؤسنگ آؤٹ پریڈ  اور ایئر پیٹرول یونٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کیلئے شہدا پیکج پنجاب پولیس کے برابرکردیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کےلیے ایک ہزار مزید اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دی جاچکی ہے۔ اسلا م آباد پولیس کی تنخواہیں بہتربنانے کے لیےکوششیں جاری ہیں۔ اسلام آباد کومحفوظ بنانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیاجائے گا۔