|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2021

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پولیس کی تقریب چھوڑ کر روانہ ہو گئے۔وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد پولیس کی ایک تقریب میں موجود تھے کہ اسی دوران انہیں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس کی اطلاع ملی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر داخلہ شیخ رشید کو فوری شرکت کی ہدایت کی گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اسلام آباد پولیس کی تقریب چھوڑ کر وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے۔