|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2021

کاکس بازار: بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں واقعے مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔بق پولیس نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر واقع کیمپ میں جمعے کے روز مسلح افراد نے ایک مدرسے میں فائرنگ کردی اور چاقوؤں سے بھی لوگوں کو نشانہ بنایا۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی گرفتاری کےلیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل مہاجر کیمپ میں ایک روہنگیا کمیونٹی رہنما کو اس کے دفتر کے باہر قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے وہاں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ نامعلوم مسلح افراد نے 29 ستمبر کو بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں مہاجر کیمپ میں محب اللہ کو گولی مار دی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تھی۔