|

وقتِ اشاعت :   October 22 – 2021

دنیا بھر میں عالمی وبا  کورونا سے ایک  لاکھ  80  ہزار  ہیلتھ  ورکر  ہلاک ہوئے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے مطابق ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کاکہنا ہے کہ دنیا بھر میں اوسطاً  ہر 5  میں  سے 2  ہیلتھ ورکرز ویکسین کی مکمل خوراک  لے چکے ہیں، ویکسین تک رسائی سمیت ہیلتھ ورکرزکےحقوق کویقینی بنائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی وبا آنے کے بعد اب تک کورونا سے ایک لاکھ 80 ہزار ہیلتھ ورکر انتقال کرچکے ہیں۔