|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2021

ٹنڈوالہیار : ٹنڈوالہیار میں 3 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والا ڈاکو سی آئی اے پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔

ملزم اغواء برائے تاوان، قتل، سمیت 15 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگاہ کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگاہ نے اپنے دفتر میں میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے 15 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالحق عرف حق ماچھی کو گرفتار کرلیا ، ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگاہ نے بتایا کہ مذکورہ ملزم نے 2010.میں تین پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔

ملزم اغواہ، برائے تاوان ، ڈکیتی، قتل، رہزنی ، اسلحہ چھیننے سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہے ملزم مذکورہ نوعیت کے 15 سے زائد کیسوں میں پولیس کو مطلوب تھا ڈی ایس پی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں ، انکا کہنا تھا کہ اسکی گرفتاری کیلئے سی آئی اے کی ٹیم تشکیل دیکر ٹیکنیکل طریقہ اپنایا گیا ۔ ملزم علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، ملزم عبدالحق عرف حق ماچھی بدنام زمانہ ڈاکو ہے , ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی بہت جلد گرفتار کرلیا جائیگا ، انکا کہنا تھا ضلع میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کو بھی سرچ کر رہے ہیں بہت جلد جرائم پیشہ افراد پولیس کے چنگل میں ہونگے۔