|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2021

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے جاری کردہ کورونا (ضابطہ کار) ایس اوپیزپر مکمل عمل نہ کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 6 پاکستانی ائیرلائنزکو وارننگ جاری کردی۔

سی اے اے کی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر ائیر لائن کا یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن بند کیا جائے گا۔

ڈائریکٹرفلائٹ اسٹینڈرڈ کے مطابق کورونا مریضوں کیلئے کیبن میں صرف ایک علیحدہ قطارہونی چاہیے اور مریضوں کیلئے سیٹوں کا فاصلہ کم از کم ایک میٹر ہو۔