|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2021

ورجینیا: افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور حکومت میں افغان آرمی کے سربراہ رہنے والے سابق جنرل ہیبت اللہ علی زئی امریکی ریاست ورجینیا کے پناہ گزیں کیمپ کے باہر ایک فٹ پاتھ پر بیٹھ کر وقت گزار رہے ہیں۔

سابق جنرل ہبت اللہ علی زئی کو مفرور صدر اشرف غنی کابل چھوڑنے سے صرف ایک ہفتے قبل ہی افغان آرمی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

افغان آرمی کے سابق سربراہ کی انتہائی بے بسی کی حالت میں بنی ہوئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر وائرل ہوئی ہے تو اس سے کئی افغان شہری مشتعل بھی ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سابق اعلیٰ فوجی کمانڈر کو امریکی ریاست ورجینیا کے ایک پناہ گزین کیمپ کے باہر فٹ پاتھ پہ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو جب مفرور صدر اشرف غنی نے افغان آرمی کا کمانڈر مقرر کیا تھا تو انہوں ںے طالبان کے خلاف جنگ جیتنے کا دعویٰ بھی کیا تھا لیکن جیسے ہی خطرہ سر پہ پہنچا تو وہ ملک سے فرار ہو گئے اور اب پناہ گزینوں کے کیمپ کے باہر حسرت و یاس کی تصویر بنے بیٹھے ہوئے ہیں۔