|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2021

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا وزیرِ اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے لیے رسک بن گئے ہیں۔سکھر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکمراں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو حکومت معیشت نہیں سنبھال سکتی اسے اقتدار کا بھی حق نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو دھوکا دیا، جھوٹ بولا، پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کے باعث ملک میں بحران پیدا ہوئے۔

  انہوں نے کہا کہ جیل سے باہر آنے کے بعد اسلام آباد جاتے ہی اپوزیشن کو یکجا کرنے کی کوشش کروں گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما کا مزید کہنا ہے کہ ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، مظاہرین کو سنبھالنے کی حکومت کے پاس اہلیت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی پر قدغن برداشت نہیں کریں گے، تمام ورکرز کو حقوق دیئے جائیں۔