|

وقتِ اشاعت :   October 29 – 2021

چوہدری برادران مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے عبدالقدوس بزنجو کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بننے پر ٹیلیفون پر مبارک باد دی ہے۔

چوہدری برادران کا گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ جام کمال نے برد باری سے فیصلہ تسلیم کر کے ساتھ دیا، انہیں بھی مبار ک ہو۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے سیاسی خلاء کو خوش اسلوبی کے ساتھ پُر کیا ہے، وہ سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ امید ہے کہ عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کاشکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین میرے محترم اور خیر خواہ ہیں، سیاست کے اتار چڑھاؤ کے متعلق بہت کچھ ان سے سیکھا ہے۔