بلوچستان حکومت کا شدید مالی بحران کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان مظہر نیاز رانا کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران صوبے کی مالی صورتحال، ریونیو کلیکشن میں درپیش مشکلات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری خزانہ عبد الرحمن بزدار نے صوبے کی مالی حالت کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے لیے 103 ارب روپے کے حصول کا ٹارگٹ رکھا ہے لیکن اب تک صرف 6 ارب کی ریونیو کلیکشن ہوئی ہے، مالی سال ختم ہونے سے پہلے یہ ہدف حاصل کرنا ہے۔
چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر افسر ان کو محکموں کی بہتری اور ریونیو کلیکشن کے اہداف حاصل کرنے میں اپنی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل محکمہ خزانہ بلوچستان صوبے میں ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کرچکا ہے۔