|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2021

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔