|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان اور علماء و مشائخ کے وفد سے ملاقات پر تبصرہ کردیا۔

کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے مارچ سے پیدا صورتحال پر بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے علما و مشائخ پر مبنی وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم اور علما و مشائخ کی ملاقات کی تعریف کی اور اسے اچھا قرار دیا۔

دوسری طرف جب وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ پیشرفت ہی پیشرفت ہے۔