|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2021

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منوڑہ فرنٹ پر ایک ایکڑ پر پارکنگ بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منوڑہ کے پاس ایک منی پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے، لوگوں کے بیٹھنے کے لئے چھوٹے بڑے 34 شیڈ بنائے گئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ یہاں پر بچوں کی پلے ایریا بھی تعمیر کیا گیا ہے، منوڑہ بیچ کو ترقی دینے کا مقصد بہترین تفریحی مقام مہیا کرنا ہے۔