|

وقتِ اشاعت :   October 30 – 2021

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے۔

وزیر اعظم عمران خان سے علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کالعدم جماعت کے مارچ اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہم خون خرابہ نہیں چاہتے اور امن وسلامتی ہر ایک کے مفاد میں ہے۔ ملکی سلامتی اور حکومتی رٹ پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کا وفد، حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان پل کا کام کر سکیں تو یہ قابل قدر ہو گا۔ ملک اس وقت تشدد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم اور علما کے درمیان اتفاق ہو گیا۔ شرکا نے مظاہرین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تشدد کا راستہ نہ اپنانے کی درخواست کی۔