|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی تمہارا وقت پورا ہوچکا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے آپ نے ساڑھے 3 سال میں عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں طلبا کو لیپ ٹاپ اور چھوٹے کسانوں کو بغیر سود کے قرضے دیے گئے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج اس حکومت سے مقابلہ کرلو، ساڑھے 3 سال بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہے۔