لبنانی وزیر اطلاعات کے حوثی باغیوں کی حمایت میں بیان پر متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔متحدہ عرب امارات لبنان سے اپنا سفیر واپس بلانے والا چوتھا ملک ہے، اس سے قبل سعودی عرب، کویت اور بحرین بھی لبنان سے احتجاجاً اپنے سفیر واپس بلا چکے ہیں۔
دوسری جانب لبنانی صدر مشیل عون نے سعودی عرب سے سفارتی تنازع کے حل کیلئے نمائندے مقرر کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت نے لبنانی وزیر اطلاعات کی جانب سے سعودی عرب کی مخالفت میں دیے گئے بیان پر ردعمل ظاہر نہ کیے جانے پر لبنان سے تمام درآمدات پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا تھا۔