|

وقتِ اشاعت :   November 1 – 2021

 لاہور: عدالت نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

سیشن کورٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر نے شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ شہباز گل کے نمائندے کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر کیس کی سماعت میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔