کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنے گئے جس کے بعد فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کابل میں سردارمحمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے نزدیک دھماکا سنا گیا۔
فوری طور پر دھماکوں سے ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی دھماکے کی وجہ معلوم ہوسکی ہے ۔
کابل میں ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے طالبان حکومت کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔
یہ ابتدائی خبر ہے، اس میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔