|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان رکن صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمن کھیتران نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستانی عوام اور سیکورٹی فورسز مل کردہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

عوام دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج ،ایف سی ،پولیس ،لیویز اور دیگر سیکیورٹی اداروںکے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے عوام اور جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیںہم واضح کرتے ہیں کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے بلوچستانی عوام دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج ،ایف سی ،پولیس ،لیویز اور دیگر سیکیورٹی اداروںکے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،معصوم انسانوں کونشانہ بنا نے کی کوئی بھی مذہب یا معاشرہ اجازت نہیں دیتا،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات صوبے کو ترقی سے روکنے کی دشمنوں کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائینگے ،حکومت بلوچستان عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے گی ۔ملک دشمن عناصر صوبے میں حالات کو خراب کرکے بلوچستان کو ترقی سے روکنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے ۔