|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2021

متحدہ عرب امارات کے ایٹمی بجلی گھر میں تیسرے ری ایکٹر کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ابوظبی سے عرب میڈیا کے مطابق براکہ ایٹمی بجلی گھر کا تیسرا ری ایکٹر سال 2023 سے بجلی فراہم کرے گا۔ براکہ ایٹمی بجلی گھر عرب دنیا کا پہلا ملٹی یونٹ ایٹمی بجلی گھر ہے۔ 

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ اس بجلی گھر کے چاروں ری ایکٹرز مکمل فعال ہونے پر 5.6 گیگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ 

ایٹمی بجلی گھر متحدہ عرب امارات کی 25 فیصد بجلی کی ضرورت پوری   کرے گا جبکہ اس ایٹمی بجلی گھر سے متحدہ عرب امارات میں کاربن کے اخراج میں 2 کروڑ 10 لاکھ ٹن کمی ہوگی۔