|

وقتِ اشاعت :   November 7 – 2021

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ ہمیں خوبصورتی کی اہمیت سے واقف رہنا چاہیے۔روم کے شہر ویٹی کن میں نئی آرٹ گیلری کا افتتاح کرتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اصل خوبصورتی کسی کے حلیے  یا سجاوٹ سے نہیں بلکہ اچھائی، سچائی اور انصاف کی جڑوں سے پھوٹتی ہے۔

 پوپ فرانسس نے کہا کہ انسان کا دل محض ایسی چیزیں نہیں چاہتا جو فوری بقاکے لیے ضروری ہوں بلکہ ایسی تہذیب چاہتا ہے جو روح کو گرمادے اور عظمت کی معراج کو چھولے۔

انھوں نے کہا کہ انضمام کی بجائے  بے دخلی اپنائی جائے تو  ثقافتیں بیمار پڑ جاتی ہیں، لامحدود کو حاصل کرنےکی پیاس ہی انسانیت کی اصل تعریف ہے۔

پوپ فرانسس  کے مطابق ہمیں ایک ایسی نئی خوبصورتی چاہیے جو محض چندافرادکی طاقت کی علامت نہ ہو بلکہ ہم سب کے جداگانہ تشخص کا ایک جرات مند اظہار ہو۔