کوئٹہ : تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سابق صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے تو 3سالوں کے دوران جو اختلافات پیدا کیے تھے میر عبدالقدوس بزنجو نے تو پہلے ہی دن سے ان اختلافات کا آغاز کردیا بلوچستان کابینہ میں ہم سے مشاورت نہیں کی گئی اس لئے میں نے کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کیاژوب کے خواتین کے احتجاج میں خود جاکر ان کا موقف سن لونگا۔
ان خیالات کااظہار انہوںنے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔
اس لئے میں نے خود کابینہ میں شامل ہونے سے صاف انکار کردیا میں آج بھی اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوں میں سوچ رہاہوں کہ جام کمال خان نے 3برسوں کے دوران اپنے دوستوں سے جو اختلافات پیدا کیے تھے موجودہ وزیراعلیٰ نے تو پہلے روز ہی ان اختلافات کا آغاز کردیا ایک سوال کے جواب میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ ژوب کے خواتین کی جانب سے کوئٹہ میں احتجاج کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں خود جاکر ان کو سن لونگا ۔