|

وقتِ اشاعت :   November 9 – 2021

پنجاب حکومت نے صوبے میں 33 ہزار  اساتذہ بھرتی کرنےکی منظوری دے دی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق ابتدائی طور پر 16ہزار اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نےکالجز میں لیکچررز کی 3 ہزار  اسامیوں پربھرتی کی ریکوزیشن کمیشن کو بھجوا دی ہے، محکمہ اسکول میں گریڈ 1 سے 10  تک کی خالی اسامیاں پُرکرنےکا کام شروع کردیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ایک لاکھ خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی تھی۔