|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2021

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکامیں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں چینی صدر شی جن پنگ کا خط پڑھا ۔

چینی صدر کا خط میں کہنا تھا کہ چین علاقائی اور عالمی مسائل پر امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ چین اور امریکا کے صدور کی ورچوئل میٹنگ آئندہ ہفتے میں متوقع ہے۔