|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا آج پاکستانی  وقت کے  مطابق شام 7بجے ابوظہبی کے  شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے گروپ میں سپر 12 مرحلے کے چار چار میچ جیت کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

گروپ بی میں نیوزی لینڈ  کوصرف پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ انگلینڈ کو اپنے آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست  ہوئی تھی۔

سیمی فائنل میچ سے قبل انگلینڈ کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے  اور اس کے اوپننگ بلے باز جیسن رائے انجری کے سبب ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ  دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کل آسٹریلیا سے مد مقابل ہو گا۔دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔