|

وقتِ اشاعت :   November 12 – 2021

یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں پر مہاجرین کا بڑا بحران ہے، ای یو نے پاکستان سمیت 30 ملکوں سے اپنے شہریوں کو بیلاروس جانے سے روکنے کی درخواست کردی۔

کونسل آف یورپ نے بیلاروس کے حکام کے لئے اپنی ویزا سہولت کو جزوی طور پر معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بیلاروس کے حکام کی جانب سے یورپ کے خلاف مہاجرین کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا جواب دینا ہے، جسے یورپ ہائبرڈ اٹیک تصور کررہا ہے۔

دوسری جانب بیلاروس نے یورپی یونین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہائبرڈ حملے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔