سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کوپ 26 معاہدے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب بھی موسمیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ماحولیات کے لیے کام کرنے والی نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے بھی کوپ 26 معاہدے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اصل جدوجہد ان ایوانوں سے باہرہو گی اور ہم کبھی ہمت نہیں ہاریں گے۔
دوسری جانب برطانیہ اور یورپی یونین نے کوپ 26 معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے حوالے سے اچھی پیشرفت قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس، کوپ 26 میں دنیا کے 200 ممالک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور مندوبین نے گلوبل وارمنگ 1.5سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔