متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی، شارجہ اور عجمان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتیں لرز اُٹھیں، جبکہ بلند عمارتوں سے لوگ سیڑھیوں سے نیچے اُتر آئے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کی بندرگاہ “بندر عباس” سے 60 کلومیٹر دور تھا جبکہ زلزلہ شام 4 بج کر 16 منٹ تک آیا۔
یورپین میڈیٹیرین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ بندرعباس سے47کلومیٹر دور10 کلومیٹرگہرائی میں آیا۔
واضح رہے کہ دبئی میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔