|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2021

لندن میں اسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ ٹیکسی میں ہوا، جس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

 ٹیکسی میں خودکش حملہ آور سوار تھا۔ ڈرائیور نے ٹیکسی لاک کر کے حملہ آور کو باہر نکلنے نہ دیا۔ 29 سالہ ڈرائیور نے مسافر کےپاس مشکوک چیز دیکھی تھی۔فائر سروسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے کار میں لگی آگ کو تیزی سے بجھا دیا، اور ایک شخص آگ  زیادہ بھڑکنے سے قبل کار سے نکل گیا تھا۔

اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد اسپتال کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور نئے آئے والے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں بھیجا جا رہا ہے۔

برطانیہ کی انسدادِ دہشت گردی کی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے تینوں افراد کی عمریں 21 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔

تینوں ملزمان کو شمال مغربی انگلینڈ کے شہر کینسنگٹن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس نے گرفتاری کیلئے کیے گئے آپریشن کی زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔

میڈیا پر چلنے والی تصاویر میں اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب ایک گاڑی کو شعلوں کی لپیٹ میں دکھایا گیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکسی دھماکے سے کچھ دیر قبل اسپتال کی طرف گئی تھی۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے ابھی کام جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے زخم  جان لیوا نہیں ہیں۔ دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قرار نہیں دیا گیا، تاہم انسداد دہشت گردی پولیس تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے۔