کولمبو: سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے کہا ہے کہ یقین ہے وزیراعظم عمران خان سری لنکن شہری کے قتل کے معاملے میں انصاف کریں گے۔
سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔