|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2021

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب سے جنہوں نے دین اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نام پر کسی پر ظلم کیا اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔

اسلام آباد میں آنجہانی پریانتھا کمارا کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ افسوسناک اور شرمناک ہے، ملک عدنان کی بہادری اور جرأت پر ہمیں فخر ہے، ایک بااخلاق شخص پوری فوج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، جانوروں کے معاشرے میں کمزور کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی، رحمت اللعالمین ﷺ نے بنی نوع انسان کو ہمیشہ امن و بھائی چارے کا درس دیا ہے، جبکہ اب سے جنہوں نے دین اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نام پر کسی پر ظلم کیا اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔