|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2021

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چینی کیس میں ہینڈلنگ اور مس رپورٹنگ ہوئی۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ چینی کیس میں جہانگیر ترین کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے تو پالیسیاں بنانے والوں پر بھی اتنی ذمے داری بنتی ہے، جتنی نفع بنانے والوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ منافقین کا وزیر اعظم عمران خان کو معلوم ہے اور کچھ نام وہ وزیر اعظم کو دے بھی چکے ہیں۔