|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2021

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ نے کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ہونے والی دھاندلی کے خلاف ایکشن لے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل ڈی آئی خان میں اے این پی کے امیدوارکو قتل کردیا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پشاورمیں پی ٹی آئی کے لوگ بیلٹ پیپرزپر ٹھپے لگاتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز پرتوڑپھوڑ کیے جانے کی بھی خبریں آتی رہی ہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کے خلاف ایکشن لے اور صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔