پشاور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے ہیں۔
گاڑی پر فائرنگ درہ آدم خیل میں کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں جنہیں پشاور کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الحمداللہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔