|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2022

کوئٹہ +گوادر: بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں طوفانی ہوائوں نے تباہی مچادی ، طوفانی ہوائوں سے گوادر پسنی اورماڑہ جیوانی حب وگڈانی میں نقصانات ، بجلی کے کھمبے گر گئے، جبکہ سمندر میں کشتی ڈوبنے سے تین ماہی گیر ڈوب گئے، نظام زندگی درہم برہم ،تفصیلات کے مطابق مکران بھر میں تند و تیز اور گرد آلود طوفانی ہواں کی لپیٹ میں، گوادر، پسنی، اورماڑہ اور دیگر علاقوں میں بجلی کے متعدد کھمبے زمین بوس ہوگئے، بجکی کا نظام درھم برہم،سمندر میں شدید طغیانی، گوادر سے اوتھل زیرو پوائنٹ تک کوسٹل ہائی وے اور گوادر تربت ایم 8 شاہراہ پر بیشتر مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی۔

شہری زندگی مفلوج بیشتر لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مکران بھر میں طوفانی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی وجہ سے شہری زندگی نفلوج ہوکر رہ گئی، گوادر، پسنی اور اورماڑہ میں الیون kv کے متعدد بجلی کے کھمبے گرنے کی وجہ سے ان علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور بیشتر علاقوں کی بجلی رات گئے بحال نہ ہوسکی، جیونی گوادر سے اوتھل زیرو پوانٹ کوسٹل ہائی وے 770 کلو میٹر جبکہ گوادر تربت ایم 8 شاہراہ پر شدید دھند اور گرد آلود ہوائیں چلنے سے بیشتر مقامات پر حد نگاہ صفر رہا، گوادر پسنی، پسنی اورماڑہ سیکشن پر موٹروے پولیس کی موبائل ٹیمیں پٹرولنگ کرتی رہی کسی ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے جے ساتھ سفر کرنے والی گاڑیوں اور ٹریفک کو لائٹ جلانے اور دیگر احتیاطی تدابیر کی ہدایات دیتے رہے، تیز ہواں کی وجہ سے پسنی ، گوادر، اورماڑہ اور جیونی کے سمندر میں بھی شدید طغیانی رہی، اورماڑہ میں ایک لانچ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے سمندر میں پھنس گئی،وحید نامی ناخدا و ماہی گیر نے محکمہ فشریز سے مدد کی اپیل کردی۔

اورماڑہ کے سمندر میں پھنسی لانچ کے ناخدا وحید نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ا ورماڑہ میں اس کی لانچ طوفانی ہواؤں کے باعث اٹھی والی لہروں کی وجہ سے سمندر میں پھنس گئی ہے اس لانچ میں 8 ماہی گیروںسوار ہیں جن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ،وحید نے بتایا کہ وہ سمندر میں صبح سے پھنسے ہوئے ہیں اور کھانے پینے کا سامان ختم ہونے سے وہ تمام افراد بھوکے ہیں، وحید نامی ناخدا و ماہی گیر نے محکمہ فشریز سے مدد کی اپیل کی ہے،بلوچستان کے ساحلی پٹیوں پر تیز ہواں نے تبائی مچادی ہے تیز ہواں کی چلنے کی وجہ سے گوادر پسنی ۔کنڈ ملیر ڈام اور گڈانی کے سمندری لہروں میں تیز آگئی ہے کراچی ابراہیم حیدری کی ایک لانچ گڈانی کے کھلے سمندر میں انجن کی خرابی کے سبب تیز ہواوں اور سمندری اونچی لہروں سے لڑتے لڑتے کنارے کی جانب آگئی لانچ کا انجن خرابب ہونے کی وجہ سے لانچ بے قابو ہوکر رہ گء تھی لہروں سے کھیلتے کھلتے گڈانی کے ساحل شپ بریکنگ یارڈ سے ٹکرا گئی

لانچ کو دیکھ کر پلاٹ 122 کے عملے نے ہیوی مشینری کے زریعے لانچ کو ریسکیو کرلیا لانچ میں سوار 7 مائی گیروں کو باحفاظت بچا لیا گیا لانچ کے ناخدا نے بتایا کہ ان کی لانچ دو دنوں سے انجن کی خرابی کے باعث سمندر کی بے رحم لہروں کا مقابلہ کرتی رہی عملہ اللہ تعالی سے دعائیں کرتا رہا تمام عملے کے تمام افراد محفوظ رہے عملے کا تعلق کراچی ابراہیم حیدری سے بتایا جاتا ہے گزشتہ روز چلنے والی تیز ہواں سے گوادر کے ساحل پر لنگر انداز کئی کشتیاں بھی ڈوب گئی ہیں جس سے ماہی گیروں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے،ادھرایران سے گردآلود ہوائوں کا سلسلہ داخل ،نوکنڈی سمیت میدانی علاقے طوفانی ہوائوں کی لپیٹ میں ،بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تفصیلات کیمطابق ایران سے گردآلود طوفانی ہوائوں کا ایک سلسلہ تفتان کے راستے ملک میں داخل ہوگیا جس سے نوکنڈی سمیت پورے ضلع کے بیشتر علاقے گردآلود ہوائوں کی لپیٹ میں رہے جس سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئیں جبکہ دوسری طرف سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاؤہ کویٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درم برہم رہا تاہم کوئی جانی مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی محکمہ موسمیات کیمطابق گردآلود اور طوفانی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کی دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔