چمن :شھیداسلام مولانا محمد حنیف رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے جامعہ اسلامیہ میں قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کے آمد اور علماء کنونشن کے تیاریوں کے سلسلہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ چمن نہایت اہمیت کے حامل ہے قائد جمعیۃ مدظلہ یکم فروری کو علماء کنونشن سے خطاب فرمائنگے دورہ کے تمام تر انتظامات آخری مراحل میں ہیں ۔
جمعیت علماء اسلام پورے بلوچستان میں فعال اور کامیاب ہورہے ہیں قائد جمعیۃ مدظلہ کا دورہ چمن انتہائی کامیاب ہونگے جمعیت علماء اسلام ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں۔
ملک میں جاری بحرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں اس وقت قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ پاکستان کے عوام کے امیدوں کا مرکز ہے پاکستانی عوام کا دن بدن جمعیت علماء اسلام پر اعتماد ہوتا آرہاہے مستقبل اسلام پسندوں کا ہے اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر ناکام بنائنگے۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ چمن نہایت اہمیت کے حامل ہے،مولانا مفتی محمدقاسم
![]()
وقتِ اشاعت : January 30 – 2022