|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن اور استحکام کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے کی تازہ صورتحال پر غور کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

انھوں نے واضح کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان سہولت کاری کے عمل سے متعلق پاکستان کا سرکاری مؤقف صرف وہی ہے جو وزارت خارجہ یا دیگر سرکاری ذرائع سے جاری کیا جاتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پرنٹ یا سوشل میڈیا میں بے نام پاکستانی حکام یا ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں پاکستان کے سرکاری مؤقف کی عکاسی نہیں کرتیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *